Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو ای 3 چھ مارچ کو متعارف کروایا جائے گا

مئیزو کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون ای 3 چھ مارچ کو متعارف کروایا جائے گا۔ کمپنی نے لانچنگ کی تقریب کے دعوت نامے بھی ارسال کردیے ہیں۔ دعوت ناموں کے مطابق کمپنی ای 3 سیریز کے دو اسمارٹ فون ای 3 جی اور ای 3 پی متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ای 3 جی گیمنگ جبکہ ای 3 پی فوٹو گرافی کے لئے بہترین ہوگا۔ دونوں اسمارٹ فونز کی تصاویر بھی منظرعام پر آچکی ہیں جن کے مطابق سمارٹ فونز میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا جائے گا جب کہ فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی سائیڈ پر جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فونز کی قیمت 315 ڈالر تک ہو گی
یہ بھی پڑھیں :بہترین قدرتی فیس ماسک ‎

شیئر: