Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجدھانی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچی

پٹنہ۔۔۔ نئی دہلی سے ڈبروگڑھ جانیوالی راجدھانی ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ بہار کے کھگڑیا ضلع کے مانجھی مہیش پور ریلوے اسٹیشن کے درمیان گاؤں والوں نے ریل پٹری ٹوٹی ہوئی دیکھی جس کی اطلاع فوراً ہی ریلوے حکام کو دی ۔چند لمحوں میں اس پٹری پر راجدھانی ایکسپریس پہنچنے والی تھی ۔حکام برق فتار کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کور استے ہی میں روکنے میں کامیاب ہوگئے جس سے راجدھانی ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ پٹری کی مرمت کے بعد ٹرین کوروانہ کرکے آمدو رفت بحال کردی گئی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ موسم سرمامیں ریلوے لائنوں کے ٹوٹنے اور شگاف پڑنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کی مرمت کیلئے اہلکار مستعدی سے گشت پر رہتے ہیں۔

شیئر: