کرناٹک۔۔۔۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے این ڈی اے حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ہند الگ تھلگ ہوکر رہ گیا ہے۔ سرمایہ کاروں اور تجارت پیشہ افراد کے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ہر ملک کی پالیسی ہوتی ہے کہ وہ اپنے پڑوسی اوردیگر ممالک سے اچھے تعلقات استوار کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں جارحیت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔راہول نے دعویٰ کیا کہ چین میں ہر 24گھنٹے میں 50ہزار ملازمتیں مہیا کی جاتی ہیں۔کانگریس صدر نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ نوٹ بندی کی اسکیم کہاں سے آئی؟ یہ آر بی آئی کی پیداوار نہیں اور نہ ہی ارون جیٹلی کی اور نہ ہی وزارت خزانہ کے کسی افسر کی بلکہ یہ آر ایس ایس کی دین ہے۔آر ایس ایس کے صدر نے وزیر اعظم مودی کے ذہن میں یہ بات ڈالی اور وزیر اعظم نے اس اسکیم پر عملدرآمد شروع کردیا۔