کپتانی اب میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ کپتان سرفراز احمد
کراچی :پاکستانی کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے اس بات کی تائید ہے کہ تینوں قسم کے فارمیٹ کی کپتانی ان کےلئے کوئی مسئلہ نہیں اور انہیں تمام ساتھیوں بشمول سےنئر کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے اےک انٹرویو میں اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ میں ون ڈے میچوں میں شکست ڈریسنگ روم میں نظم و ضبط کی بے ضابطگی کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، ہم ٹھےک سے نہیں کھیل سکے اس لے نتےجہ ہمارے خلاف آیا لےکن جیسے جیسے ٹیم نیوزی لینڈ کے موسمی حالات سے قریب ہوتی گئی ہم نے آخری 2 ٹی ٹوئنٹی جیت کر دکھا دئےے۔انہو ںنے کہا کہ میں نے ہمیشہ کرکٹ بھرپور دلچسپی کے ساتھ کھےلی ہے، میرے اعتماد میں کوئی کمی نہیں آئی۔ میں ٹیسٹ میچ ،ون ڈے کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹ میں بھرپو ر عزم کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں۔چیمپیئن ٹرافی جیتنا ان کا بے مثال کارنامہ تھا۔ہم نیوزی لینڈ میں2میچ تو باآسانی جیت سکتے تھے لےکن بیٹنگ ناکام ہوئی، کچھ فیلڈنگ میں بھی کمزوری نظر آئی لےکن لڑکے ہمت و عزم سے بھرپور تھے اور بالآخر ٹی ٹوئنٹی کا نتیجہ ہمارے حق میں آیا۔سرفراز نے کہا کہ بدقسمتی ےہ ہے جب ٹیم شکست سے دو چار ہوتی ہے تو طرح طرح کی افواہیں جنم لیتی ہیں ، جن کا دور سے بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ نیوز ی لینڈ میں حفیظ جیسے تجربہ کار بولر سے محروم رہنا پڑا، شعیب ملک زخمی ہوگئے، جس سے مڈل آرڈ پر اثر پڑا ۔ ےہ بات صحےح ہے کہ ٹیم اپنی پھرپور صلاحیتیں نہیں دکھا سکی۔