Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشرے کی ترقی کیلئے شاعرو ادیبوں کا کردار اہم ہے ، طارق جمیل بھولا والا

 کراچی میں عالمی مشاعروں کاسلسلہ جاری ہے ، بزم شعر و سخن کے صدر کی اردونیوز سے گفتگو
مکہ مکرمہ  (محمد عامل عثمانی )  معاشر ے کی ترقی اور ترویج میں شاعروں اور ادیبوں کے خوابوں نے اہم کردار ادا کیا  ۔اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے کراچی  میں ہم نے  ‘‘ بزم شعر وسخن ‘‘ کی بنیاد رکھی  جسکے   مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ بزم شعر وسخن کے صدر طارق جمیل بھولا والا عمرہ کی ادائیگی کے لئے مملکت آئے ہوئے ہیں۔ ا س موقع پر انہوں نے  اردو نیوز سے خصوصی بات  چیت کرتے ہوئے مزید کہا کراچی کے حالات  مسائل  اور بد امنی گمبھیر مسئلہ بنا ہوا ہے ۔اظہر عباس ہاشمی نے ا ن حالات میں عالمی مشاعرے کی بنیاد رکھی تھی اور کامیابی سے سلسلہ جاری رہا ۔ ا نکے انتقال کے بعد  خلا پیدا ہوا ہے جسے  بزم شعر وسخن  احبا ب کے تعاون سے عالمی مشاعرے شروع کرے گی ۔ 2017ء  میں  ہم نے کراچی  کامیاب مشاعرہ کئے  جس میں کراچی کی تنظیموں کو بھی نمائندگی دی گئی  ۔ اصل میں امن ایک خواب ہے  ۔یہ خواب شاعر‘ ادیب اور دانشور ہمیشہ  سے دیکھتے چلے آئے ہیں۔ لکھنے والوں نے معاشروں کو ساکت و جامد اور مردہ ہونے سے بچایا اور انہیں ترقی کی روشن راہوں پر گامزن کیا۔ ترقی کی راہیں ادبی محافل ہی سے جنم لیتی ہیں ۔ انہو ںنے مزید کہا  میں اردو نیوز کے ذریعے  خالد میر ’ نجیب ایوبی  ’  سھیل اختر  ’  امجد محمود  ‘  سرفراز عالم  جملانا  ‘  اعظم علی سنگاپوری  اور دیگر  کا  میرے اس  مقصد میں تعاون کا شکر گزار ہوں ۔

شیئر: