Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں،مایوری کانگو

بالی وڈ میں تیزی سے شہرت حاصل کرنے وا لی ایک اداکارہ مایوری کانگوبھی ہیں۔ انہوں نے فلم نسیم سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور نیشنل ایوراڈ اپنے نام کیا۔ا سکامیابی کے بعد مہش بھٹ نے انہیں ”پاپا کہتے ہیں“ میں کردار کی پیشکش کی اس وقت اداکارہ کی عمر بہت کم تھی اور وہ اپنے کالج کے رزلٹ کا انتظار کر رہی تھیں۔” پاپا کہتے ہیں“ 1995ء میں ریلیز ہوئی تاہم ان کو اصل شہرت فلم” ہوگی پیار کی جیت “نے دلائی۔ جس کے بعد انہوں نے تیلگو فلم میں بھی اداکاری کی۔مایوری نے 2003 میں شادی کی اور نیویارک شفٹ ہو گئیں، انہوں نے وہاں ایم بی اے مارکیٹنگ کیا، اور کارپوریٹ انڈسٹری سے منسلک ہو گئیں۔مایوری آجکل ایک ڈجیٹل میڈیا ایجنسی کی مینجنگ ڈائریکٹرہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ بالی وڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
 

شیئر: