سارہ نے مرضی کی شرط عائد کر دی
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلمی کریئر شروع ہونے سے پہلے ہی بلندیوں کو چھونے لگیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی وڈ میں فلمی کریئرکا آغاز ’کیدر ناتھ‘ سے کر رہی ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔سارہ خان نے انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم سائن کی ہے جس کے لئے انہوں نے اپنی مرضی سے کام کرنے کی شرط عائد کی ہے۔ اداکارہ اب تک 7 فلمیں چھوڑ چکی ہیں۔ سارہ علی خان نے بعض فلمسازوں کے اسکرپٹ بھی سننے سے انکار کردیا تھا لیکن والدہ کی مداخلت پر ایک فلم کا اسکرپٹ سنا۔ انہوں نے فلمسازوں کو بڑے اداکاروں کے مدمقابل کاسٹ کئے جانے کی شرط پر ہی فلموں میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔