نتنیاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش
مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔وزیراعظم بینجمن نتنیاہو کے خلاف پولیس نے کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیراعظم نتیناہو پر کرپشن کے 2مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے تاہم اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب بینجمن نیتن یاہو نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ بینجمن نیتن یاہو گزشتہ 12برس سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں اوران پر مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔