Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریہ پرکاش کے گانے پر ایف آئی آر درج

حیدرآباد۔۔۔۔ ملیالی اداکارہ پریہ پرکاش واریئر کے فلمی گانے کو لیکرحیدرآباد کے فلک نما میں ایک شخص نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پریہ کی فلم ’’اروآورلو‘‘کے گانے ’’مانکیہ ملرائے پووی‘‘سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ فلک نما کے اے سی پی سید فیاض نے بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ295A(مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ’’مانکیہ ملرائے پووی‘‘گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جسے دیکھنے والوں کی تعداد 2کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔ اطلاع کے مطابق نوجوانوں نے فلم کے گانے پر اعتراض کیا ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ گانے کے بول میں توہین رسالت کی گئی ہے  لہذا گانے سے ان الفاظ کو حذف کیاجائے ۔فلم کے ڈائریکٹر اومرلولو نے کہا کہ یہ گانا اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اس میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف ہے البتہ گانے میں فلمائے گئے بعض مناظر رومانٹک لگ رہے ہیں۔

شیئر: