جی میل گو گوگل پلے پر ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش
گوگل کمپنی کی جانب سے 1 جی بی سے کم ریم رکھنے والی ڈیوائسز کے لیے جی میل کا لائٹ ورژن گوگل پلے میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اپلیکیشن کو فی الحال صرف انہی ڈیوائس پر ڈاونلوڈ کیا جاسکتا ہے جو اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کررہے ہیں۔ جی میل گو بھی عام جی میل ایپ کی طرح ہی کام کرتا ہے جبکہ یہ کم ریم استعمال کرتا ہے اور ڈیٹا بھی کم خرچ کرتا ہے۔ صارفین اگر جی میل گو کو اپنے ذسمارٹ فون سے ان انسٹال کرنا چاہیں تو انہیں اسے اسمارٹ فون کی سیٹنگز کے بجائے پلے سٹور سے ان انسٹال کرنا ہوگا۔