Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ میں رئیل میڈرڈ کیلئے رونالڈو کا100گول کر نیکا ریکارڈ

 
میڈرڈ:کرسٹیانو رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کی جانب سے چیمپیئنز لیگ میں گولز کی سنچری مکمل کرکے اس لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے 100گول کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے خلاف پنالٹی کک پر یہ سنگ میل عبور کیا اور پھر دوسرا گول کرکے نہ صرف ٹیم کی فتح یقینی بنائی بلکہ اپنے گولز کی تعداد 101 کرلی۔رونالڈو نے 95میچوں میں 1.06کی اوسط سے101 کئے۔ان گولز میں کریم بینزیما کے علاوہ گیرتھ بیل، مارسیلو اور اینجل ڈی ماریا نے بھی رونالڈو کی مدد کی۔ رونالڈو نے 2009-10ءکے سیزن میں رئیل میڈرڈ سے کیلئے کھیلنا شروع کیا تھا۔رونالڈو نے سب سے زیادہ 9گول جرمن کلب بائرن میونخ کی خلاف کئے ۔بورشیا ڈورٹمنڈ،ایجکس،جوونٹس اور شالکے کے خلاف7-7ایپوئل، گلاتساری اورمالمو کے خلاف6-6 جبکہ 4انگلش کلبز کے خلاف مجموعی طور پر8گول کئے ۔رونالڈو کے باقی گولز دیگر ٹیموں کے خلاف تھے۔ ان کے روایتی حریف لائنل میسی بھی آئندہ دنوں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں کیونکہ بارسلونا کےلئے ان کے چیمیئنز لیگ گولز کی تعداد97ہو چکی ہے۔

شیئر: