اسپینش فٹبال لیگ : رئیل میڈرڈ کی فتح، کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک
میڈرڈ :اسپینش فٹبال لیگ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم رئیل میڈرڈ نے رئیل سوسائیڈڈ کو 5-2 کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔ پرتگالی ا سٹار کرسٹیانورونالڈو نے ہیٹ ٹرک کی۔اسپینش لیگ کے میچ میں رئیل میڈرڈ نے رئیل سوسائیڈڈ کیخلاف پہلے ہی منٹ میں گول کر دیا۔ 27ویں منٹ میں رونالڈو نے شاندار گول کر کے برتری 2-0کر دی۔رئیل میڈرڈ کی جانب سے ٹونی نے 34ویں اور رونالڈو نے ایک بار پھر 37ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک دیا۔ 80 ویں منٹ میں اسپر سٹار رونالڈو نے گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔مخالف ٹیم پورے میچ میں2 گول کر سکی۔تفصیلات کے مطابق رئیل میڈرڈ کو کھیل شروع ہونے کے ایک منٹ بعد ہی ایک گول کی اس وقت برتری مل گئی جب لوکاس ویزیکویز نے پہلا گول کیا۔ برازیل کے مارسیلو کے خوبصورت پاس پر رونالڈو نے دوسرا گول کیا اور کھیل کی ابتداءہی میں رئیل سوسائیڈڈ دباو میں آگئی۔ ٹونی کروس نے تیسرا گول کیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں ہی رئیل میڈرڈ کو 4-0کی برتری حاصل ہو چکی تھی۔ اس نے گول کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن میچ کے 73ویں منٹ میں اس نے آخر کار ایک گول کر دیا۔ یہ گول اس کے کھلاڑی جون بوتسٹا نے کیا۔شروع سے آخر تک کھیل سنسنی خیزرہا اور تماشائیوں نے خوب انجوائے کیا۔ رونالڈو نے کیٹ ٹریک ایسے موقع پر کی ہے جب چیمپیئنز لیگ میں ان کا مقابلہ نیمار سے ہونے میں صرف 4دن باقی ہیں۔ دریں اثناءکھیل کے دوران دیکھا گیا کہ رئیل میڈرڈ کے شور کرنے والے حامی پرسکون انداز میں میچ دیکھتے رہے ایسا لگتا تھا کہ وہ ابتداءمیں "ہڑتال"پر تھے لیکن وہ اس امر پر احتجاج کر رہے تھے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس سیزن میں ان کی حمایت کا اعتراف کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جب لوکاس نے پہلا گول کیا تو حامی شائقین اٹھ کر خاموش کھڑے ہوگئے۔