جدہ۔۔۔۔سعودی ایف ڈی اے نے 15طبی ادارے سربمہر کردیئے اور 9لاکھ47ہزار غیر معیاری طبی اشیاء ضبط کرلیں۔جعلسازی کے 18واقعات ریکارڈ کئے۔ 5اہم خلا ف ورزیاں پکڑیں۔ المدینہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی ایف ڈی اے کے انسپکٹرز نے تعارفی کارڈ میں 4لاکھ 57ہزار357خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جبکہ 20ہزار746طبی اشیاء مقررہ شرائط و ضوابط کے منافی پائی گئیں۔ ایک لاکھ69ہزار368دوائیں اجازت کے بغیر فروخت کی جارہی تھیں، ریکارڈ کردلی گئیں۔ ایک لاکھ3ہزار928زائد المیعاد دوائیں فروخت کی جارہی تھیں۔ 3298دواؤں کے گوداموں میں مقررہ شرائط کی پابندی نہیں کی جارہی تھیں۔