Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ دہشت گرد تنظیم ہے، عسکری اور سیاسی ونگ میں فرق نہیں، ٹیلرسن

     بیروت - - - - - امریکی وزیرخارجہ ٹیلرسن نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے او راس کے عسکری اور سیاسی ونگ میں کوئی فرق نہیں کرتا۔ وہ جمعرات کو بیروت میں لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ٹیلرسن نے کہا کہ اب سے 4سال قبل امریکی وزیرخارجہ نے لبنان کا دورہ کیا تھا ان کے بعد میں پہلا وزیرخارجہ ہوں جو لبنان کے دورے پر آیا ہوں۔ میرے دورے کا مقصد لبنان او رامریکہ کے تعلقات کی اہمیت جتانا ہے۔ امریکہ لبنانی عوام اور ان کے اداروں کے ساتھ ہے۔ لبنان پر بڑا دباؤ ڈالا گیا۔ ہم لبنان کی سرحدوں کو محفوظ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹیلرسن نے داعش کے خلاف   لبنانی فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ مشترکہ اہدا ف میں پیشرفت کا پابند ہے۔ لبنان میں  10لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزینوں سے ہونیوالا بوجھ ہلکا کرنے کیلئے 1.6ارب ڈالر لبنان کو مہیا کئے۔ انہو ں نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ کا مسئلہ حل کئے بغیر لبنان میں امن و استحکام پر گفتگو محال ہو گی۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ لبنانی فوج ہی اپنے وطن اور اپنے عوام کے دفاع کا حق رکھتی ہے کوئی اور نہیں۔ لبنانیوں کو حزب اللہ کے تصرفات پر تشویش ہونی چاہئے۔ حزب اللہ نے شام جا کر خونریزی اور بے قصور شہریوں کی نقل مکانی بڑھا دی۔ حزب اللہ نے بشارالاسد کے وحشیانہ نظام کی مدد کی۔ ٹیلرسن نے کہا کہ لبنانی حکومت کو خارجی لڑائیوں سے کنارہ کش ہو نا پڑے گا اور حزب اللہ کو خارجی سرگرمیاں بند کرنی ہوں گی۔
 

شیئر: