Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانورکو جال میں پھنسانے کی کوشش مہنگی پڑگئی، دم سے لپٹ کر ہیلی کاپٹر تباہ کردیا

واساچ، اوتاہ...... مشرقی  اوتاہ کے اس علاقے کے خاص جانور ایلک کو جال میں پھنسانے کی کوشش میں  ہیلی کاپٹر پر سوار 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  پہاڑی علاقے کے رہنے والے دونوں افراد ہیلی کاپٹر پر سوار ہوکر نیچے زمین پر موجود جانور کو جال میں پھنسانا چاہتے تھے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے اپنا جال بھی نیچے گرایا تھا مگر شومئی قسمت کہ ان کی تدبیر الٹی ہوگئی نہ تو جانور جال  میں پھنسا اور نہ ہی  وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکے۔ مگر ایک عجیب و غریب حادثہ پیش ضرور آیا جو انکے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ کہا جاتا ہے کہ جب دونوں نے جانور کو پکڑنے کیلئے ہیلی کاپٹر سے نچلی پرواز کی  تو  یہ جانور اچھل کر ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے پر چڑھ گیا نتیجے میں ہیلی کاپٹر زمین پر آرہا اورااس پر سوار دونوں افراد جو جانور کو پکڑنا چاہتے تھے زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔ مقامی وائلڈ لائف حکام کا کہناہے کہ اس حادثے میں ان دو افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ وہ جانور بھی شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا ہے۔ ریاستی وائلڈ لائف محکمہ کے اعلیٰ افسر مارک ہیڈلے کا کہناہے کہ اس علاقے میں مختلف جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے ہیلی کاپٹروں سے مدد لی جاتی ہے اور یہ ہیلی کاپٹر جو حادثے کا شکار ہوا ہے انہی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک تھا۔ جو ریاستی حکومت نے فراہم کیا تھا۔ عینی شاہدین  کا کہناہے کہ جب یہ حادثہ ہوا تو ہیلی کاپٹر زمین سے10فٹ کی بلندی پر تھا۔ ہیلی کاپٹر پر سوار افراد کی حالت زیادہ خراب نہیں۔ انہیں معمولی طبی امداد کی ضرورت ہے مگر ہیلی کاپٹر کی زد میں آکر جانور بیحد زخمی ہوگیا تھا اور کچھ دیر بعد ہی وہ مر گیا تھا۔

شیئر: