Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیو ایس ایک 1 لائٹ اور سی 2 لائٹ اسمارٹ فون لانچ‎

کامیو کمپنی کی جانب سے 2 بجٹ اسمارٹ فون ایس 1 لائٹ اور سی 2 لائٹ متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فون میں میٹل دیزاین دیا گیا ہے۔ ایس 1 لائٹ میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 3050 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اسے نیلے ، کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ کامیو سی 2 لائٹ میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور پراسیسر ، 1.5 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3900 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک ٹائم 27 گھنٹے سے زائد ہے۔ ایس 1 لائٹ کی قیمت 7499 ہندوستانی روپے اور سی 2 لائٹ کی قیمت 5,999 ہندوستانی روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جی میل گو گوگل پلے پر ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش

شیئر: