Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ائیرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی چوری،تفصیلات طلب

اسلام آباد... ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک سال کے دوران ایئر پورٹ سے مسافروں کے سامان کی چوری کی تمام تفصیلات طلب کرلیں ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ 18 افراد کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکریٹری راجہ جاوید اخلاص نے بتایا کہ سامان سے اشیا چوری سمیت مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 18 بیگیج ہینڈلرز کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ یہ چوری کی شکایات سامان جہاز میں رکھتے یا اتارتے ہوئے ہوتی ہیں۔ تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ تمام ادارے مناسب انداز میں کام کر رہے ہیں۔ ایئر لائن انڈسٹری سے مسافروں کے سامان سے اشیاءکی چوری چکاری کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ سامان کو ہینڈل کرنے والا بددیانت عملہ اس طرح کی چوری کا بنیادی طور پر ذمہ دار ہوتا ہے۔ 

شیئر: