Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محبت کی مگربے ثمر رہی ، عامرخان

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ مجھے پہلی بار محبت اس وقت ہوئی جب میں دس سال کا تھا اور یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ تب میں چالیس سے پینتالیس بچوں پر مشتمل ٹینس کی کوچنگ کلاسز میں تھا۔ مجھے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی ۔ عامر خان نے بتایاکہ میں اسے متاثر کرنا چاہتا تھا، میں نے ٹینس کی بہت زیادہ پریکٹس کی کیونکہ میں کلاسز میں سب سے پہلے آتا اور آخر میں جاتاتھا لیکن پھر اس کی فیملی نے شہر چھوڑ دیا اور وہ محبت بے ثمررہی۔
 

شیئر: