بارہ بنکی- - - - راشن کارڈ تصدیق کے نام پر ایک درجن سے زیادہ انتودیہ کارڈ ہولڈروں کو نااہل بتاکر ان کے کارڈمنسوخ کردیئے گئے۔ گاؤں پردھان نے احتجاج کرتے ہوئے دوبارہ تصدیق کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔بلاک بنی کوڈر کے تحت گائوں پنچایت عمرہ پور رائے صاحب کے 105 غریب لوگوں کے نام انتودیہ اور 704 لوگوں کے نام اہل خاتون کے راشن کارڈ بنے تھے۔تصدیق کے دوران جن 13 لوگوں کو نااہل بتایا گیا ، ان میں انتودیہ کارڈ ہولڈر کے کئی لوگ شامل ہیں۔ گاؤں پردھان دھرم راج نے بتایا کہ نااہل بنائے گئے راشن کارڈ ہولڈر پوری طرح سے اہلیت کے زمرے میں آتے ہیں۔