Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں آم کی پیداوار1455754ٹن سے تجاوز کر گئی

قصور..... پاکستان میں آم کا زیرکاشت رقبہ 173731ہیکٹرز‘ پیداوار 1845528ٹن جبکہ پنجاب میں آم کازیرکاشت رقبہ 112297ہیکٹرز‘ پیداوار1455754ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان مینگو گروئرزایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں آم کی زیادہ ترکاشت رحیم یارخان‘ خانیوال‘ فیصل آباد‘ وہاڑی‘ مظفر گڑھ‘ملتان ‘ بہاولپور‘ سرگودھا‘ڈی جی خان اورلاہورڈویژنزمیں کی جاتی ہے۔صوبہ پنجاب ملکی پیداوار کا کل79فیصدحصہ پیدا کر رہاہے. اسوقت پاکستان میں 836000ہیکٹرز رقبہ پر پھلوں کے باغات موجود ہیں جہاں سے سالانہ 6926700ٹن پیداوار حاصل ہورہی ہے۔

شیئر: