نئی دہلی ...سی بی آئی نے نیرو مودی فراڈ کیس میں ہفتے کو پنجاب نیشنل بینک کے سابق ڈپٹی مینجر گوکل ناتھ شیٹی کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل 2ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں اور اب ان تینوں کو آج ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ اس بینک میں 11800کروڑ روپے کا فراڈ کیا گیا اور اسکا مرکزی ملزم زیورات کے کاروبار کا مالک نیرو مودی ہے۔ سی بی آئی ٹیموں نے شیٹی کے خاندان والوں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔دریں اثناء معلوم ہواہے کہ نیرو مودی نیویارک کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔حکومت نے جمعہ کو اسکا پاسپورٹ معطل کردیا تھا۔