Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل خانہ کی لاپروائی ، بچوں کےلئے خطرناک ثابت ہو تی ہیں، ڈاکٹر نشمی

ریاض.... ماہر امراض ناک ، کان اور گلا ڈاکٹر فہد نشمی نے کہا ہے کہ اہلخانہ کی غفلت کمسن بچوں کےلئے موت کا سبب بن سکتی ہے۔ ”فصفص“ (بھنے ہوئے بیج)او رڈرائی فروٹ کے چھلکے کمسن بچوں کی سانس کی نالی میں پھنس جاتے ہیں جس سے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں ۔ ڈاکٹر فہد نے سبق نیوزکو بتایا کہ گھروں میں فصفص کا استعمال ٹائم بم کی طرح ہے جس کی چھلکے بچوں کے معدے سے ہوتے ہوئے سانس کی نالی کے راستے پھیپھڑوں میں پھنس جاتے ہیں ۔ اہل خانہ کی لاپروائی کے باعث بچوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ڈاکٹر نشمی نے مزید کہا کہ اپنے بچوں پر رحم کرو اور ہم پر بھی رحم کریں لاپروائی نہ برتی جائے ۔ اسی نوعیت کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر نشمی نے کہا کہ اسپتال کے شعبہ ہنگامی امداد میں ایک کم سن بچے کو لایا گیا جس کی حالت انتہائی نازک تھی ۔ بچے کا جب ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اسکے پھیپھڑوں میں غیر معمولی شے ہے ۔ فوری طور پر بچے کاسی ٹی اسکین کیا گیا تاکہ معلو م کیا جاسکے کہ وہ کون سی شے ہے جس نے بچے کے پھیپھڑے کو متاثر کیا ہوا ہے ۔ بچے کا فوری طور پر آپریشن کرکے وہ شے نکالی گئی تو معلوم ہوا کہ فصفص کا معمولی سا چھلکا تھا جو بچے نے نگل لیا تھا جس نے انفیکشن کر دیا تھا ۔ڈاکٹر نشمی نے مزید کہا کہ اہل خانہ کی لاپروائی بعض وقت بچوں کی جان بھی لے سکتی ہے ۔ اکثر بچے سکے نگل لیتے ہیں جن سے انکی سانس کی نالی میں رکاوٹ ہو جاتی ہے ۔ ایسے متعدد کیس آئے روز اسپتال میں لائے جاتے ہیں جن میں بچوں نے سکے نگلے ہوتے ہیں ۔

شیئر: