Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجےدت کی زندگی پر فلم کا نام مسئلہ بن گیا

بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام مسئلہ بن گیا۔اسی وجہ سے سنجو بابا بھی فلمسازوں سے ناراض ہوگئے ۔سنجے دت اب تک واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جارہی ہے جو ان کے دوست و معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی بنا رہے ہیں۔ فلم کی نمائش رواں سال 29 جون کوکرنے کا اعلان کیا گیاتھا تاہم حیرت انگیز طور پر فلم کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا۔ رنبیر کپور اور ہدایت کار میں فلم کے نام کے حوالے سے جاری سرد جنگ میں اب سنجے دت بھی کود پڑے ہیں۔سنجے دت فلم کا نام ’سنجو‘ رکھنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ہدایت کار و پروڈیوسر فلم کا نام ’بابا‘ رکھنے پر مصر ہیں۔دوسری جانب فلم کا ٹریلر بھی 8 مئی کو ریلیز کیا جائیگا جس کے حوالے سے سنجے دت بھی پرجوش ہیں۔ 
 

شیئر: