Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک، الجوف اورشمالی حدود میں طوفان، قصیم میں بارش

ریاض: آج اتوار کو تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد وغبار کا طوفان جبکہ قصیم اور مشرقی ریجن کی بعض کمشنریوں میں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیہ کے مطابق حائل اور ریاض ریجن کے بعض کمشنریوں میں بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ 
مزید پڑھیں: الجوف میں گرد وغبار کا طوفان، اتوار کو اسکول بند
عسیر ، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور بوندا باندی کی توقع کی۔بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار15سے 40کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔
مزید پڑھیں: طائف میں شدید دھند، ٹریفک روانی متاثر
 موجوں کی اونچائی ایک سے دو میٹر ہوگی۔ خلیج عرب کے سمندر میں جنوب مشرقی ہوا ہوگی جس کی رفتار بھی 15سے 40کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ موجوں کی اونچائی دو میٹر تک ہوگی۔
مزید پڑھیں: اللوز پہاڑی پر برفباری، سردی میں اضافہ
 

شیئر: