Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کا قبرستان جانا حرام ہے، الفوزان

دمام... سعودی عرب میں خواتین کو قبرستان جانے کے جواز اور عدم جواز پر علماءمیں ٹھن گئی۔سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ صالح الفوزان نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ اکثر علماءخواتین کے قبرستان جانے کو جائز سمجھتے ہیں، وہ دروغ بیانی سے کام لے رہے ہیں۔انہوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ خواتین کے لئے قبرستان جانا حرام ہے۔ علماءنے کبھی اسکی اجازت نہیں دی۔ ڈاکٹر الشغدلی جیسے علماءاس سے مستثنیٰ ہیں۔
 

شیئر: