Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹل انڈسٹری کے لئے لائسنسوں کے اجراءمیں کمی

ریاض..... مملکت میں گزشتہ برس ہوٹل انڈسٹری کے لئے لائسنسوں کے اجراءمیں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ سب سے زیادہ کمی ریاض میں دیکھنے میں آئی ۔ مقامی اخبار نے وزارت بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے سروے رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق گزشتہ برس 2017کے مقابلے میں 2016 میں مملکت کے مختلف شہروں میںہوٹل انڈسٹری کے رجحان میں اضافہ ہوا تھا مگر گزشتہ برس کافی کمی دیکھنے میں آئی ۔ گزشتہ برس ہوٹلوں ، کیفٹریا اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں کےلئے جاری ہونے والے لائسنسوں کی تعداد 21 ہزار تھی جبکہ 2016 میں یہ تعداد 28 ہزار سے زائد تھی ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے فوڈ انڈسٹری کے لئے جہاں لائسنسوں کے اجراءمیں امسال کمی دیکھنے میں آئی ہے وہاں اس سیکٹر میں کام کرنے والو ںکے لائسنس کی تجدید میں بھی 2016 کے مقابلے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

شیئر: