ایلکاٹیل کمپنی 24 فروری کو 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کروائے گی
الکاٹیل کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر تین نئے سمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ان اسمارٹ فون میں ایلکاٹیل 5 ، ایلکاٹیل 3 وی اور ایلکاٹیل 1 ایکس شامل ہیں۔ ایکاٹیل 5 میں بیزل لیس ڈسپلے دیا جائے گا اور اس کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا۔ ایلکاٹیل 3 وی اور ایلکاٹیل 1 ایکس میں معمولی بیزل شامل کیے جائیں گے۔ 3 وی میں والیوم بٹن بائیں جانب جب کہ پاور بٹن دائیں جانب شامل کیا جائے گا جبکہ 1 ایکس میں تمام بٹن دائیں جانب دیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون سے متعلق اب تک سامنے آنے والے تفصیلات کے مطابق ایلکاٹیل 5 میں 5.7 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور پراسیسر ، 3 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور 3000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ ایلکاٹیل 3 وی میں 6 انچ ڈسپلے ، کاڈ کور کورٹیکس میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج اور 3000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔