Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کی بڑی خامی سامنے آ گئی

واٹس ایپ کے جانب سے چند ماہ قبل بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس فیچر میں بڑی خامی سامنے آگئی ہے۔ کوئی بھی شخص ڈیلیٹ کیے جانے والا پیغام باآسانی پڑھ سکتا ہے۔ اگر ڈیلیٹ کیے جانے والے میسج کا ریپلائی کردیا جائے تو وہ ڈیلیٹ ہونے کے باوجود بھی رپلائی میں نظر آتا ہے۔ گروپ چیٹ اور انفرادی چیٹ دونوں میں یہ خامی موجود ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک اس خامی کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سامسنگ گیلیکسی جے 4 کی تفصیلات لیک

شیئر: