امریکہ: حزب اللہ کے3 افریقی سہولت کاروں پر فرد جرم
دبئی.... امریکی وزارت انصاف نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد پر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ڈورن کے اسپیئر پارٹس فراہم کرنے اور دیگر ممنوعہ اشیاءبرآمد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائدکر دی ۔ امریکی وزارت انصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لئے گئے2 مشتبہ اسمگلر اور حزب اللہ کے سہولت کار آپس میں سگے بھائی ہیں۔ ان کی شناخت اسامہ درویش حماد اور عصام درویش حماد کے ناموں سے کی گئی ہے جبکہ تیسرا ملزم سمیر احمد بیرو مفرور ہے۔ملزمان پر عائد کردہ فرد جرم میں امریکہ کےخلاف سازش، دہشتگرد ملیشیاو¿ں بالخصوص حزب اللہ کو 2009ءسے 20113ءتک اسلحہ، ڈرون طیاروں کے اسپیئر پارٹس، ڈرون کے انجن اور نگرانی کے لیے ان کے مواصلاتی آلات فراہم کرنے جیسے الزامات عائدکئے گئے ہیں۔