ریاض میں شراب کی 3بھٹیاں دریافت
ریاض .... ریاض پولیس نے شہر کے جنوبی علاقے الحائر میں شراب کشید کرنے والی3 بھٹیوں کےخلاف قانونی کارروائی کردی۔ 830سے زیادہ شراب کی بوتلیں ضبط کرکے تلف کردی گئیں۔ پولیس کا کہناہے کہ آئندہ بھی مکمل قومی مہم کے تحت ریاض ریجن کی تمام کمشنریوں میں کارروائی عمل میں لائی جاتی رہیگی۔ شراب کشید کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔