Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ہند کو تھانیدار بنانا چاہتا ہے،رضا ربانی

اسلام آباد... چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ امریکہ ، اسرائیل اورہند کا گٹھ جوڑ علاقائی ترقی اور امن کیلئے خطر ناک ہے۔امریکی عزائم سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ ہند کو ایشیائی خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے ۔ مغرب پر یہ بات عیاں ہو گئی کہ ایشیا کے لوگ اپنی تقدیر کے خود مالک بننے کے سفر پر رواں دواں ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضاربانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی تاریخ کے ادوار میں پنہاں ہے جس کے آرکیٹیکٹ ذوالفقار علی بھٹو اور ماوزے تنگ ہیں۔دونوں رہنماو¿ں نے تاریخ کے مشکل ادوار میں اس دوستی کے استحکام کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ علاقائی ، معاشی اورا سٹراٹیجک شراکت داری دونوں ممالک کیلئے تاریخ کے تمام ادوار میں مفید رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوستی اور دوطرفہ تعلقات کے رشتے کو سی پیک کے منصوبے سے مزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی خطے میں ترقی کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ اسے اپنے وسائل پر کنڑول حاصل کر کے اپنی تقدیر کے خود فیصلے کرنے ہونگے۔ اپنے مسائل کے حل کیلئے مغرب کی جانب دیکھنے کا عمل اب اختتام پذیر ہورہا ہے۔مغربی سامراجیت ایشیائی خطے اور مشرق وسطیٰ میں حکومتوں کو عدم استحکام کا شکار کر کے علاقائی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتی ہے۔

شیئر: