Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی کی عمران خان کو تیسری شادی پر مبارک

 
  کراچی:سابق کپتان اور معروف آل راونڈر شاہد آفریدی نے سابق کپتان عمران خان کو ان کی تیسری شادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔سوشل میڈیا پر آفریدی نے لکھا کہ ”آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کےلئے اور بھابھی کیلئے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ “واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے شادی کی ہے۔یہ ان کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل عمران خان نے ریحام خان سے شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی ۔ پہلی شادی جمائما خان سے کی تھی جس سے ان کے 2 بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ لندن میں قیام پذیر ہیں۔

شیئر: