Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھیلوں سے پاک ہند تعلقات بہترہوسکتے ہیں، شاہد آفریدی

 
کراچی :پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں سے پاکستان اور ہند کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ہندوستانی میڈیا کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاست کو کھیلوں سے دور رہنا چاہیے اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ دونوں ملکوں کی ٹیمیں تسلسل سے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کریں تو صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں نمائشی میچ کھیل کر مزا آیا اور وہ ایونٹ بہت مثبت رہا۔مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید مقابلے ہونے چاہئیں۔سابق کپتان نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ہند کو ایک دوسرے کے خلاف عالمی مقابلوں کا انعقاد کرانا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اب سیکیورٹی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔ یہ خوش آئند ہے کہ وہاں عالمی کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے2میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اور کراچی کے شہریوں کےلئے وہاں میچ ہونا ایک بڑا لمحہ ہے جبکہ پاکستان میں اس طرح کے میچز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔

شیئر: