ٹرمپ کا اسلحہ خریداروں کے ماضی کی چھان بین سخت کرنے کاعندیہ
واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں زیرِ بحث اس مجوزہ قانون کی حمایت کا عندیہ دیا ہے کہ جس کے تحت امریکہ میں آتشیں اسلحے کے خریداروں کے ماضی کی چھان بین مزید سخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وائٹ ہاوس کی ترجمان سارہ ہکابی جونیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹیکساس سے منتخب ری پبلکن سینیٹر جان کورنین سے مجوزہ قانون پر گفتگو کی تھی۔