Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ پر پھینکا گیاجوتا، ملزم گرفتار

بھونیشور۔۔۔۔۔۔اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک پر بارگڑھ میں ریلی کے دوران ایک شخص نے جوتا پھینکا۔ ان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے جوتے کو ہاتھ سے روک لیا۔ پولیس نے جوتا پھینکنے والے کو گرفتار کرلیا۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں پٹنائک پر بالا سور میں ریلی کے دوران انڈے بھی پھینکے گئے تھے جو اسٹیج سے تھوڑے فاصلے پر گرے۔انڈا پھینکنے کی واردات کرنیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ریلی میں وزیر اعلیٰ عوام سے خطاب کرنے کیلئے جیسے ہی اسٹیج پر پہنچے اسی اثناء ایک مجمع میں شریک ایک شخص نے جوتاان کی طرف پھینکا جسے بائیں جانب تعینات سیکیورٹی اہلکار نے روک لیابعد ازاں پٹنائک جونہی کنارے ہٹتے ہیں دوسرا جوتاان کی طرف پھینکا گیا جسے سیکیورٹی اہلکار نے ہاتھ سے روک لیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -اوڈیشہ میں ایٹمی میزائل اگنی2 کا کامیاب تجربہ

شیئر: