گرل فرینڈسے چھیڑخانی سے منع کرنے پر نوجوان کا قتل
پونہ۔۔۔۔۔چھیڑخانی سے باز رہنے کی تاکید کے باوجودلڑکی سے چھیڑچھاڑ کرنیوالے 3نوجوانوں نے 19سالہ سنی ولاس شندے کو دھار دار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔یہ واقعہ مارکیٹ علاقے میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سنی ولاس شندے کی گرل فرینڈ سے3نوجوان گائے گولے، سرجیت اور تیش پاٹھک راستے میں نازیبا حرکت اور چھیڑ چھاڑ کرتے تھے جس پر سنی نے تینوں کو اپنی حرکتوں سے باز رہنے کی تاکید کی تو ان میں تکرار شروع ہوگئی اور تینوں نے مل کر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے سنی کو قتل کردیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں تینوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔