مکان کو گودام بنانے والے پکڑے گئے
مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ کے سیکیورٹی ادارو ںنے مکان کو زائد المیعاد دواﺅں، میک اپ کے ساما ن اوربچوں کے دودھ کے گودام میں تبدیل کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے رپورٹ ملنے پر مبینہ مکان پر چھاپہ مارا جہاں مدینہ منورہ کی ایک فارمیسی زائد المیعاد دوائیں، میک اپ کا سامان اور بچوں کا دودھ ذخیرہ کئے ہوئے تھی۔ مکان کو گودام میں تبدیل کرنے والے تمام غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔