جرمنی: برقع پوش خاتون پر حملہ
ریاض.... برلن کے ایک تجارتی مرکز میں28سالہ مقامی خاتون نے 54سالہ مسلم خاتون کا نقاب کھینچ کر توہین آمیز زبان استعمال کی۔28سالہ خاتون نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ تجارتی مرکز کے باہر بھی مسلم خاتون کا تعاقب کیا ۔ غیر ملکیوں کے خلاف گندی زبان استعمال کرتی رہی۔ آخر میں پولیس نے اسے گرفتار کرکے مسلم خاتون کو اس کی اذیت سے نجات دلائی۔ جرمن پارلیمنٹ نے گزشتہ سال حکومتی تجویز پر اسکولوں ، عدالتوں اور دیگر اداروں میں برقع کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔ دریں اثناءدائیں بازو کی انتہا پسند جماعتیں پورے ملک میں ہر جگہ برقع کے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ کررہی ہیں۔