کابل۔۔۔ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں 4 عام شہری اور 31 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ضلعی گورنر عبدالمومن عمر خیل نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع قالائے زال میں طالبان کے حملے میں 4 عام شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ضلعی پولیس کے سربراہ محمد شعیب نے بتایا کہ صوبہ کشہڑے ضلع سارکانانے مین سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں تین داعش جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں تلاشی آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 28 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ آپریشن کے دوران ہیروئن کی چار فیکٹریاں اور دشمنوں کا کمانڈ سینٹر بھی تباہ کیا گیا ۔