Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی سے 120ہزار ریال چھیننے والا پکڑا گیا

جدہ.... سعودی شہریوں نے جدہ کے ایک بینک میں غیر ملکی کا بیگ چھین کر جس میں ایک لاکھ20ہزار ریال تھے، فرار ہوتے وقت اردنی شہری کو دبوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہندوستانی شہری ایک لاکھ20ہزار ریال بیگ میں لیکر بینک پہنچا تھا۔ اسکے بیگ پر ہندوستانی کمیونٹی کے سرکاری ادارے کا لوگو بھی چسپاں تھا۔ سب لوگ معمول کے مطابق اپنے کام نمٹا رہے تھے۔ اچانک ایک اردنی شہری تیزی سے اٹھا اور ہندوستانی کا بیگ چھین کر بھاگنے لگا۔ مقامی شہریو ںنے بھگدڑ کا منظر دیکھ کر ناکہ بندی کرکے اسے دبوچ لیا اور شرطہ شمالیہ کے حوالے کردیا۔
 
 

شیئر: