Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوانٹانامو سے سعودی قیدی رہا

ریاض..... پینٹاگون کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ گوانٹانامو سے15 برس کی حراست کے بعد ایک سعودی قیدی کو مملکت کے حوالے کریگا۔سعودی پر 2002ءکے دوران فرانسیسی آئل ٹینکر پر حملے کی منصوبہ بندی میں تعاون کا الزام تھا۔ امریکی جریدے میامی ہیرالڈ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی قیدی احمد محمد ہزاع الدربی نے امریکی حکام کیساتھ تعاون کی حامی بھر لی جس پر امریکی انسپکٹرز نے اسے سعودی عرب کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔اگر احمد الدربی کو مملکت کے حوالے کردیا گیا تو الدربی پہلا غیر ملکی قید ی ہوگا جسے جنوری 2017ءمیں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد رہا ئی نصیب ہوگی۔
 

شیئر: