حج قرعہ اندازی میں تاخیر،بینکوں کو یومیہ ایک کروڑ65 لاکھ منافع
اسلام آباد....سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواست گزاروں کی جمع رقوم پر قومی بینکوں کو یومیہ ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد منافع ہو رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہونا تھی۔ حج پالیسی میں حج کوٹے کی تقسیم کو لاہور ‘ سکھر اور سندھ ہائی کورٹس میں پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز نے چیلنج کررکھا ہے جس کے باعث حج قرعہ اندازی تاخیر کا شکار ہے۔عدالت نے ہدایت کی تھی کہ سماعت مکمل ہونے تک قرعہ اندازی نہ کی جائے۔وزارت مذہبی امور نے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔