Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کو سوٹ کیس میں بند کر کے اسمگل کرنے پر جرمانہ

آئیوری ۔۔۔آئیوری کوسٹ میں ایک شخص کو اپنے 8سالہ بیٹے کوسوٹ کیس میں مراکش سے اسپین اسمگل کرنے کے جرم میں 92 تورو جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بد ھ کو عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا کہ اس بات کا ثبوت نہیں ملا کہ علی اوتارا نامی شخص جانتا تھا کہ اس کے بیٹے کو سوٹ کیس میں لے جایا جائے گا۔استغاثہ نے علی اوتاراکو اپنے بیٹے کو غیر قانونی طور پرا سپین میں داخل کروانے کے جرم میں قید کی سزا کے حق میں دلائل دیئے تاہم عدالت نے ملزم کا موقف تسلیم کرتے ہوئے اْسے 92 تورو کا قدرے کم جرمانہ عائدکیا ہے۔بد ھ کو علی کے10سالہ بیٹے عدوو نے دوران سماعت عدالت میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اور نہ ہی ان کے والد کو معلوم تھاکہ انہیں سوٹ کیس میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :شامی فورسز کی بمباری،20بچوں سمیت 77افراد جاں بحق،300سے زخمی

شیئر: