نیویارک.....نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کی عادت ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ درمیانی عمر کے افراد کی ٹانگوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کی خواتین کے ہارمونز کے نظام میں تبدیلیوں سے عضلاتی اور مسلز کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم سیڑھیاں چڑھنا عادت بناکر ورزش کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔