واشنگٹن .... امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ کی بنیاد پر صفائی کےلئے استعمال ہونے والی مصنوعات انسانی پھیپھڑوں کےلئے اتنے ہی تباہ کن ہیں جتنے کہ کوئی شخص روزانہ 20 سیگریٹ پیتا ہے۔ بیرگن یونیورسٹی کے پروفیسر سیسل سفانینس کی زیرنگرانی کی جانے والی تحقیق 20 سال جاری رہی ۔ یہ تحقیق ایک امریکی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین خاص طورپر صفائی کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں۔ ان میں سانس کی خطرناک حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کی تیاری کے دوران 6235 مردو خواتین کا طویل عرصے تک تجزیہ کیا اسلئے اس تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ صفائی کےلئے استعمال ہونے والی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین گھروں میں صفائی کی مصنوعات کو مسلسل 10 سے20 سال کےلئے استعمال کرتی ہیں، انکے پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کہ کوئی شخص یومیہ20 سیگریٹ پیتا ہے۔