Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی جوڑے کی خودکشی ، نعشیں صحراء سے برآمد

الاحساء..... ایشیائی نے اپنی اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی ۔ پولیس نے صحراءمیں ملنے والی نعشیں اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغازکر دیا ۔ سبق نیوز سے مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ ایک مقامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ صحراءمیں ایک گاڑی کھڑی ہے جس میں ایک خاتون اور ایک مرد کی نعشیں موجود ہیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پرپہنچی تو معلوم ہوا کہ دونوں افراد جاں بحق ہو چکے تھے ۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی تھے جن کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے ۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتو ن کو قتل کرنے کے بعد قاتل نے اسی چھری سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کر لی ہوگی۔ دونوں نعشیں سرد خانے میں رکھوا دی گئی پولیس وقوعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ 

شیئر: