#بین الاقوامی یوم _ مادری _زبان
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
بدھ کو دنیا بھر میں مادری زبان کا دن منایا گیا۔اس موقع پر لوگوں نے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کا یہ مقولہ دہرایا کہ ”اگر آپ کسی شخص سے اس زبان میں با ت کرتے ہیں جو وہ سمجھتا ہے تو یہ اسکے دماغ میں جائیگی لیکن اگر آپ اسکی اپنی زبان میں بات کرتے ہیں تو یہ دل میں جائیگی۔
ایک صاحب نے ٹویٹ کیا: کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہر دوسرے ہفتے دنیا سے ایک زبان معدوم ہورہی ہے۔
عمران نوشاد خان تحریر کرتے ہیں: یوم مادری زبان پر مبارکباد، میری مادری زبان پشتو ہے ۔ آپ کی کونسی مادری زبان ہے؟
گوتم شاہ کا ٹویٹ ہے :آئیے اس موقع پر ہم اپنے ملک کی زبانوں اور ثقافت کو فروغ دینے کا عہد کریں تاکہ یہ دنیا پرامن ہوجائے ۔
مہدی بن آذربائیجان نے تحریر کیا : کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل نہیں کی اسی لئے اس میں کچھ بھی نہیں سیکھتا۔
شجاعت بخاری کا ٹویٹ ہے:ہمیں آج یہ عہد کرنا چاہئے کہ اپنی کشمیری زبان کو فروغ دینگے ۔ اپنی زبا ن پر کسی بھی غیر ملکی اثر و رسوخ کو حاوی نہ ہونے دیں۔
گوپال سری دھر نے ٹویٹ کیا : مادری زبان میں پوری تاریخ اور ادب مخفی ہے۔ یہ تو ہمارا انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔
رچنا سنہا ٹویٹ کرتی ہیں : اگر آپ مادری زبان بولتے رہے تو اسے فروغ ملتا رہیگا۔ اپنے بچوں سے مادری زبان میں ہی بات کیجئے۔
احمد علی کا ٹویٹ ہے : پاکستان کی سرکاری زبا ن اردو ہے، اسکے فروغ کیلئے ہمیں مزید کوششیں کرنی چاہئے۔ کیا میٹھی زبان ہے۔ پنجابی ہوتے ہوئے مجھے اردو اور پنجابی بڑی سوہنی لگتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭