تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گئی۔بشریٰ مانیکا ٹرینڈ کرتا رہا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی کی طرف سے شادی کی مبارکباد دی گئی جبکہ بعض لوگوں نے تیسری شادی پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
جلال شیرازی نے ٹویٹ کیا: عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہناہے کہ بشریٰ مانیکا نے عمران خان پر کالا جادو کیا۔ انکے دل و دماغ پر کنٹرول کیا۔ بہنیں تیسری شادی کیلئے دلہن دیکھ رہی تھیں۔ عمران نے ہاں بھی کہہ دی تھی مگرپھر جھوٹ بولا۔
جہانگیر ترین نے لکھا :خان صاحب !شادی بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کی اہلیہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔
حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا: نکاح کی تقریب سادگی سے ادا کی ۔ اللہ تعالیٰ دونوں کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔
عثمان ڈار کہتے ہیں: خان صاحب کو شادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے کپتان کو زندگی میں بے شمار خوشیاں اور آسانیاں عطا ہوں۔
عاقب مغل نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ عمران خان 70سال کے قریب ہیں ۔اسکے باوجود انہوں نے ہیٹ ٹرک کرلی۔
مہوش خان کہتی ہیں :عمران خان کس سے ،کب اور کیوں شادی کرتے ہیں یہ انکا نجی معاملہ ہے۔برائے مہربانی لوگ اپنے کام سے کام رکھیں۔
مبشر زیدی نے ٹویٹ کیا: تبدیلی آگئی، 70سال تک موروثی سیاست ہوتی رہی۔ اب عروسی سیاست کا دور آگیا ہے۔
شاہ جی نے لکھا: مبارک ہو بشریٰ مانیکا اب بشریٰ عمران ہوگئیں۔
مبشر علی نے کہا: تجربہ کار فاسٹ بولر کے ہاتھ میں پرانی گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے۔
عنبر رحیم شمسی کہتی ہیں:تیسری مرتبہ شادی کی۔ اسے کہتے ہیں امید۔
٭٭٭٭٭٭٭٭