اجزاء:
چکن بوٹی۔آدھا کلو(کیوبز بنا لیں)
میدہ۔آدھی پیالی
کارن فلور ۔دو کھا نے کے چمچ
کنور کیو بز ۔ایک عدد
چینی ۔ایک کھانے کا چمچ
نمک۔حسب ضرورت
سفید مرچ پسی ۔ایک چائے کا چمچ
انڈے۔دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا۔حسب ضرورت
ترکیب:چکن میں اوپر دی گئی ساری اشیاء سوائے ڈبل روٹی کے چورے کے اچھی طرح ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ،ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں،جب گرم ہو جائے تو چکن میں ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائےتو نکال کر صاف کاغذ پر پھیلا دیں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں ۔