Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی اضافی چکنائی کیسے دور کریں ؟‎

چکنی جلد کی  حامل خواتین سلاد کے پتوں کو گلاب کی پتیوں اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر پیس لیں اسے چہرے پر آدھے گھنٹے کے لئے لگائیں اور پھر صاف پانی سے چہرہ دھولیں چہرے  کی چکنائی جو کیل مہاسوں کا باعث بنتی ہے صاف ہو جائے گی.
 اگر چہرے پر زخم کے نشان ہیں تو اخروٹ کی گری پیس کر لگائیں اس سے نہ صرف زخم کے نشان مٹ جائیں گے  بلکہ  چھائیاں بھی دور ہوجائیں گی .
سیب خشکی پیدا کرتا ہے لہٰذا چکنی جلد پر سیب کو کدو کش کر کے لگا لیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس کے لگانے سے جلد کی چکنائی کم ہوجاتی ہے کھلے مسام بند ہوجاتے ہیں اور  چہرے پر چمک پیدا ہوتی ہے  .
اگر چہرے پر کیلیں ہیں تو پھٹکڑی پانی میں گھول کر جہاں  کیل ہوں وہاں لگائیں دس دن کے عمل سے چہرہ صاف ہونا شروع ہوجائے گا  .
 

شیئر: